17 نومبر، 2025، 11:06 AM

ایرانی نائب وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان، باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر پاکستانی حکام سے مشاورت

ایرانی نائب وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان، باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر پاکستانی حکام سے مشاورت

مجید تخت روانچی اسلام آباد میں اعلی پاکستانی حکام کے ساتھ باہمی تعلقات اور تازہ ترین حالات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور مجید تخت‌روانچی پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایرانی نائب سفیر نبی شیرازی اور پاکستانی وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام نے انہیں خوش آمدید کہا۔

مجید تخت‌روانچی اس دورے میں ایرانی وفد کی سربراہی کریں گے، جہاں وہ پاکستان کی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی تعاون، سیکیورٹی صورتِ حال اور اقتصادی روابط پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔

دورے کے ایجنڈے میں پاکستان کے وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے اہم ملاقات بھی شامل ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو وسعت دینے، خطے کے بدلتے حالات پر مشترکہ حکمتِ عملی وضع کرنے اور تعاون کے نئے امکانات پر بات چیت کی جائے گی۔
 

News ID 1936540

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha